لاہور (خبر نگار) الیکشن ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ میںپی پی 172 لاہور میں دوبارہ گنتی نہ کروانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر،جسٹس سلطان تنویر احمد رانا مشہود کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت کرینگے، عدالت نے درخواست گزار رانا مشہود کے وکیل کو تیاری کے لیے مہلت دے رکھی ہے۔کامیاب امیدوار مصباح واجد کی جانب سے انیس ہاشمی ایڈووکیٹ پیش ہونگے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی، انہوں نے درخواست خارج کر دی، استدعا ہے کہ ٹربیونل الیکشن کمیشن کے دوبارہ گنتی نہ کرانے کے حکم کو کالعدم قرار دے،ٹربیونل حلقہ میں دوبارہ گنتی کرانے کے احکامات دے، لاہور ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے میڈیا بیانات پر پابندی کے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ 23 اپریل کو سماعت کرے گا، ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 اپریل کو سماعت کرے گا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایکس کی بندش انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے آٹھ کیسز میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ 23 اپریل کو سماعت کرے گا، مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کر دی تھی۔