لاہور (نیوز رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی مینارٹی ونگ کے زیر اہتمام ایسٹر کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کیک کاٹا۔ ان کے علاوہ تقریب میں نائب صدر آئی پی پی پنجاب محمد خان جتوئی، صدر و جنرل سیکرٹری آئی پی پی جنوبی پنجاب رفاقت گیلانی، تحسین گردیزی، صدر آئی پی پی بہاولپور ڈویڑن ایاز محمود کلیار، سوشل میڈیا سیکرٹری عمیر واحد ملک، جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعبہ خواتین روبینہ سلہری، صدر شعبہ خواتین لاہور ڈاکٹر جویریہ سہروردی، مہر اکرم سمیت استحکام پاکستان پارٹی کی دیگر ضلعی قیادت بھی شریک ہوئی جنہوں نے مسیحی برادری کے ساتھ بھرپور اظہار یک جہتی کیا۔