کامونکی: ہوائی فائرنگ کے بڑھتے واقعات پولیس ناکام، شہریوں میں خوف و ہراس

کامونکی(نمائندہ خصوصی )کامونکی اور تتلے عالی میں ہوائی فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ شہریوں میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کامونکی میں نامعلوم شخص کی ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں 17سالہ بسمہ رخسار  65سالہ منور بی بی کو اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی،شہریوں کا کہناہے کہ ہوائی فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے سے قانون شکن عناصر کے حوصلے بلند ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن