راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد سے 8 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی،زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ نصیر آباد، آر اے بازار، ریس کورس، ٹیکسلا، گوجر خان، دھمیال اور روات کے علاقوں میں کی گئیں۔