ڈاکو شہریوں سے نقدی ، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی ، زیورات ، کار ، موٹر سا ئیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم ہو گئے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں دو مسلح افراد ایک شخص سے گن پوائنٹ پر نقدی ، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سنبل کے علاقے میں گھر کے تالے توڑکر نقدی ، انعامی بانڈ ، طلائی زیورات ، ایل سی ڈی ، موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ کھنہ کے علاقے میں گھر کے گیٹ کا کنڈا کاٹ کر نقدی ، ملبوسات ، لیپ ٹاپ ، کراکری کا سامان چوری کرلئے گئے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار شہری سے نقدی ، موبائل فون ، سمارٹ واچ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شالیمار کے علاقے میں نقاب پوش دو موٹر سائیکل سواروں نے راہگیر سے نقدی ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آئی نائن کے علاقے سے کار چوری ہو گئی تھانہ رمنا کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا تھانہ آبپارہ کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کوہسار کے علاقے سے شہری کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا ۔

ای پیپر دی نیشن