گوجر خان (نامہ نگار)بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے کی خوشی میں اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے "یوم تشکر کے موقع پر راجہ وحید حیدر تاج ، نے تقریب کا اہتمام کیا، پروفیسر فدا حسین اور محمد توقیر سجاد نے ہدیہ نعت پیش کی،راجہ وحید حیدر تاج،حمزہ ثمرعبداللہ وحید اور صنان حیدر نے مہمانوں کا استقبال کیا،علامہ ڈاکٹر محمد سجاد ساجد نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اسلام کا سچا سپاہی ہے ،انہوں نے دشمن پر علی الصبح حملہ کر کے سنت رسول پوری کی اور پھر شاندار کامیابی حاصل کی، ہماری مسلح افواج کے لگائے ہوئے ذخم ،دشمن ہمیشہ چاٹتا رہے گا۔ تقریب میں راجہ محمد جواد،ملک جاوید اقبال، راجہ محمد حاشر، زاہد حسین صدیقی،سہیل انور کیانی ایڈوو کیٹ،فیضان ظفر ایڈووکیٹ،ملک جاوید،ملک افتخار حسین،خان قدیر،بلال انور کیانی،مزمل قریشی،جنید نقشبندی، راجہ عتیق بنگیال،شوکت مغل، محمد نئیر،محمد یونس خان اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔تقریب کو سینئر صحافی احمد نواز کھوکھر نے کنڈکٹ کیا۔