گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ملال میں سٹوڈنٹس کونسل قائم

فتح جنگ(نامہ نگار)حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ملال میں سٹوڈنٹس کونسل تشکیل دے دی گئی ہے ہائیر سیکنڈر ی سکول ملال میں سالانہ انتخابات پرنسپل ملک محمد مسکین کی زیر نگرانی کرائے گئے انتخابات میں طلبہ نے انتہائی جوش و خروش سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کئے طلبہ کونسل کا مقصد طلبہ میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے اس پورے عمل کو شفاف بنانے میں پرنسپل ملک محمد مسکین اور دیگر سٹاف نے بھر پور کردار ادا کیا انتخابات کے نتیجے میں سردار محمد علی عباس جماعت دہم کو صدر،سردار سیفی خان جماعت دہم نائب صدر،وسیم عباس جماعت دہم جنرل سیکرٹری ،جبکہ جماعت نہم کے علی حسنین سیکرٹری فنانس منتخب ہو گئے سکول کے اساتذہ و طلبہ نے نو منتخب عہدیداروں کو دلی مبارک دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن