گوجرخان (نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن کے بے لوث رضاکاران ہی ہماری اصل قوت ہیںجماعت اسلامی اپنی فکری تربیت کے نتیجے میں ایسے افراد کار تیار کرتی ہے جو ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے سے دریغ نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی گوجرخان زاہد حسین قریشی اور راجہ محمد عمیر نے الخدمت فاؤنڈیشن گوجر خان کے رضاکاران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاا نہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے افراد پر یہ چیز واضح کرتی ہے کہ جس کام کا مقصد رضائے الٰہی کا حصول ہو اس سے کبھی قدم پیچھے نہیں ہٹائیں گے اسی شعور کا نتیجہ ہے کہ آج الخدمت فاؤنڈیشن دنیا بھر میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے پاکستان میں زلزلہ و سیلاب کی تباہی ہو یا فلسطین اردن، اور ترکی ہو ہر جگہ الخدمت فاؤنڈیشن نے پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔