اٹک (نامہ نگا ر ) تھانہ بسال پولیس کی ٹیم دوران گشت مٹھیال چوک موجود تھی کہ محمد کاشان نزاکت ولد نزاکت سکنہ پنڈسلطای کو مشکوک جانتے ہوئے ای پولیس ایپ کے ذریعہ چیک کیا تو مذکورہ مقدمہ نمبر 13 مورخہ 12 جنوری 2025 بجرم 376/367A تھانہ بسال میں مجرم اشتہاری شو ہوا جس کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا دوسری جانب تھانہ انجراء پولیس نے دھوکہ دہی فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان پپو اور محمد بلال پسران محمد نواز سکنائے آدھی نہر گاؤں شادیہ تحصیل و ضلع میانوالی کو گرفتار کر لیا جو کہ گزشتہ سال 2024 ماہ ستمبر سے روپوش تھے۔