آپریشن بنیان المر صوص کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے،سردار عرفان

فتح جنگ(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن فتح جنگ کے صدر سردار محمد عرفان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ افواج پاک کی عظیم الشان کامیابی آپریشن بنیان المر صوص کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص فقط ایک عسکری کارروائی نہیں تھی بلکہ ایک نظریاتی، اخلاقی اور روحانی پیغام تھا اس بزدل دشمن کے لئے جو رات کی تاریکی میں پرامن شہریوں پر حملے کرنے کا عادی مجرم ہے بنیان مرصوص یہ باور کراتا ہے کہ پاکستان نہ صرف قائم ہے، بلکہ مضبوط، باوقار اور دشمن کے مقابل بے حد منظم بھی ہے آپریشن بنیان مرصوص سے ہر محاذ پر دشمن کو ناکام بنایا گیا جوکہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے۔انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ نئی نسل کو اپنی بہادر افواج کے کارناموں سے روشناس کرانے کیلئے بنیان مرصوص اور معرکہ حق کی شاندار فتح کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ آنے والی نسلیں بہادری پر فخر کریں اور ان کے کارناموں کو مشعل راہ بنائیں ۔

ای پیپر دی نیشن