امریکہ کا پاکستان کیساتھ تجارت بڑھانے کا عندیہ خوش آئند،اظہر السلام

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وائس چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان انجنئیر اظہر السلام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کیساتھ تجارت بڑھانے کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا پاکستان کیساتھ تجارت بڑھانے کا عندیہ خوش آئند ہے،امریکہ کے ساتھ تجارت بڑھنے سے پاکستانی برآمدات کو تقویت ملے گی جس سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔ تجارتی تعلقات میں بہتری آتی ہے تو اس سے پاکستان کی معاشی ترقی کو رفتار مل سکتی ہے خاص طور پر ٹیکسٹائل، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو بہتر بنانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کریں تاکہ اس موقع سے مکمل فائدہ اٹھایا جا سکے۔ امریکہ پاکستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے اور اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹیں دور کی جائیں تو پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈی تک رسائی آسان ہو سکتی ہیاس پر عملی اقدامات کی ضرورت ہوگی جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تجارتی مذاکرات ہونے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن