اٹک (نامہ نگا ر ) تحصیل حضرو کے گاؤں سروانہ میں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ 48 سالہ شوکت کو شدید زخمی کردیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 تحصیل حضرو کی ایمبولینس موقع پر پہنچی زخمی شخص کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا، جہاں ڈاکٹروں نے زخمی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا۔