واپڈا لائن سپرٹینڈنٹ چوہدری احمد نواز کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

جہلم(نامہ نگار) گذشتہ روز محکمہ واپڈا کے لائن سپرٹینڈنٹ چوہدری احمد نواز کی مدت ملازم مکمل ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ پر واپڈا یونین نے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا تقریب میں محکمہ واپڈا جہلم کے افسران و ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر چوہدری احمد نواز کے دوست احباب اور عزیزواقارب بھی موجود تھے تقریب سے یونین کے عہدیداران اور افسران نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا ایک خاندان کی طرح ہے ہم سب آپس میں بھائی ہیں اس لیے ہم بڑھ چڑھ کر ایک دوسرے کی خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں تقریب کے دوران ریٹائر ہونے والے چوہدری احمد نواز کو قیمتی تحائف پیش کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن