کلرسیداں(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت کے باوجود کلر سیداں شہر میں تجاوزات کی بھر مار، پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا۔ دکانداروں نے اپنا مال فٹ پاتھوں پر سجا کر پیدل چلنے والوں کیلئے مسائل پیدا کر رکھے ہیں جبکہ ریڑھی بان اکلوتی سڑک پنڈی چوآ روڈ کے کنارے اپنی ریڑھیاں کھڑی کر کے ٹریفک مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔مغل بازار، مین بازار، گوجرخان روڈ،چوآ روڈ اور پنڈی روڈ پر تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف گرینڈ اپریشن کئے گئے میں کلر سیداں میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ تجاوزات مافیاز نے شہر پر قبضہ مکمل کرنے کے بعد اب مرید چوک میں ڈیرے ڈال لیئے ہیں،مرید چوک پر مافیا اپنی نگرانی میں سڑک اور چوک الاٹ کر رھا ہے مین چوک اور چوآ روڈ کو لوڈر رکشوں نے بطور اڈہ استعمال کرنا شروع کر رکھا ہے مگر زمہ داران ادارے قانون کی عملداری میں بری طرح سے ناکام ہیں۔