اسلام آباد فوڈ اتھارٹی،کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں2سال کی توسیع 

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد فوڈ اتھارٹی دسواں اجلاس گذشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا. اجلاس میں آئی ایف اے کے بورڈ ممبران، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی. اجلاس کے دوران متعدد ایجنڈہ پوائنٹس پر غور کیا گیا اور انہیں منظوری دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بورڈ کو آئی ایف اے کی کارکردگی سے آگاہ کیا کہ اتھارٹی نے اب تک 2,200 سے زائد لائسنس جاری کئے ہیں اور 30,000 سے زیادہ معائنے کئے ہیں۔  اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری دی گئی۔ افرادی قوت کی کمی کو دور کرنے کیلئے بورڈ نے میرٹ کے اصولوں کے مطابق تعیناتیوں کے عمل کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن