انتہا پسندی کے تدار ک کیلئے صوفیاء کی تعلیمات سے استفادہ لازم:طاہر رضابخاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے اوقاف کے تحقیقی مجلہ ''معارفِ اولیاء ''کی ہائرایجوکیشن میں بطور ریسرچ جرنل رجسٹریشن پر داتاؒ دربار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ تحقیقی روّیوں کی ترویج ہی سے ترقی ممکن ہے۔ کتاب سے دوستی انسانی شخصیات کی تشکیل میں کلیدی کردار کی حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر میں انتہا پسندی کے تدار ک کیلئے ،صوفیاء کی تعلیمات سے استفادہ لازم ہے۔ تقریب سے ڈی جی مذہبی امور اوقاف خالد محمود سندھو ، ڈین فیکلٹی آف لینگوئجز جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر سلطان شاہ، خطیب داتاؒ دربار مفتی محمد رمضان سیالوی و دیگرنے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن