چیئرمین سی ڈی اے کا حالیہ دورہ بلیو ایریاامید افزا ہے،ایم اکرم فرید

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سرپرست اعلیٰ آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیوایریا ایم اکرم فرید نے کہا کہ بلیو ایریا اسلام آباد کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر علی احمد کا حالیہ دورہ امید افزا ہے۔کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی عدم توجہ کی وجہ سے متعدد مسائل کا شکار ہے لہذ اضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کے دیرینہ مطالبات فی الفور حل کئے جائیں تاکہ تاجروں کو کاروباری سرگرمیاں پروان چڑھانے کا موقع مل سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیوایریاکی جانب سے صدراسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعزاز میں  دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ بلیو ایریا میں انڈرپاس اور کارپارکنگ سمیت دیگر مارکیٹوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ایم اکرم فرید نے کہا کہ سی ڈی اے کم از کم 10سالہ کاروباری حضرات کی پراپرٹی کی رجسٹری کی توثیق کرے اور پی آئی آر کا اجرا یقینی بنائے۔انہوں نے مزید کہاکہ بلیوایریا اسلام آباد کے دل کی حیثیت رکھتا ہے جس کی خوبصورتی کو یقینی بنانے کے لئے تاجر برادری کسی قسم کی کسراٹھانہیں رکھے گی۔سروس روڈ کی بحالی جس میں گھڑوں اور اکھڑے ہوئے حصوں کی تارکول سے مرمت کی جائے علاوہ ازیں فٹ پاتھ پر پختہ ٹائل نصب کرانے کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر کرایا جائے۔صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار یاسر الیاس نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ بلیوایریا کو آئیڈیل بنایا جائے۔چیئرمین آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیوایریا  ملک صغیر احمد ،صدر  آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیوایریا محمد یوسف راجپوت ،گروپ لیڈر  آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیوایریا امین پیرزادہ ،جنرل سیکرٹری  آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیوایریا راجہ حسن اختر نے بھی خطاب کیا۔ عشائیہ میں آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیوایریا کے ممبران مجلس عاملہ جن میں چوہدری جاوید اقبال،شیخ کلیم، چوہدری محمد نعیم،طاہرصدیق، عتیق خان،تماس بٹ،صادق محمود، چوہدری امتیاز، چوہدری اسلم،یوسف بلتی،فیاض نیازی،چوہدری وسیم ودیگر نے بھی شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن