کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان دیکھا ‘ 100 انڈیکس میں 414 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں خریداری کا رجحان جاری رہا جس کے باعث جمعرات کو 100 انڈیکس 117315.59 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 52ارب 73کروڑروپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر14345ارب59 کروڑ 47 لاکھ 59ہزار 361روپے ہو گیا۔سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 34ارب روپے مالیت کے42کروڑ 51لاکھ21ہزار963حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو32ارب روپے مالیت کے42کروڑ51لاکھ21ہزار963شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔