گجرات ( نامہ نگار)بنگلہ دیش کے پاکستان میں ہائی کمشنر اقبال حسین خان کا گجرات چیمبرآف کامرس کا دورہ گجرات میںتیار ہونیوالی مصنوعات کے ڈسپلے سنٹر کا وزٹ بھی کیااور صنعتکاروں سے ملاقاتیں بھی کیں ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستانی حکومتوں کی دلچسپی کی وجہ سے اب تجارت میں کئی گنا اضافے کا امکان ہے حالیہ بنگلہ دیشی حکومت کا اقتصادی ترقی پر فوکس ہے، علاقائی تنازعات سے گریز کرتے ہیں سچ یہی ہے کہ عوامی توقعات پورے نہ کرنے والے رہنما انجام سے دوچار ہوتے ہیںانہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیبزنس مینوں ںکیلئے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ویزا نظام ا?سان ہورہا ہیدونوں ممالک جلدی تجارتی وفود کیلئیویزا جاری کر رہے ہیں پاکستانی مختلف انڈسٹریز کادورہ کیا جارہا ہے،جلدی ہی دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوگئے بنگلہ دیش کی لائٹ انجینئرنگ مصنوعات کو پاکستان میں متعارف کرانے غور کیا جارہا ہے،ہائی کمشنر اقبال حسین کا کہنا تھا بنگلہ دیش پاکستان کو وسطی ایشیا کا گیٹ وے سمجھتا ہے بنگلہ دیشی مصنوعات کی پاکستانی مارکیٹ میں رسائی بڑھانے پرزیر غورکیا جارہا ہے یہ ملاقاتیں اسکی عکاسی کرتی ہیں پاکستان کا گولڈن ٹرائی اینگل،سیالکوٹ، گجرات اور گجرانوالہ بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت کو فروغ دے رہے ہیں یہاں کے پنکھے بنگلہ دیش میں مقبول، طویل عرصے سے استعمال ہو رہے ہیں، جلد ہی پاکستان بنگلہ دیش کو مشرقی مارکیٹ تک رسائی دے گا،،پاک بھارت کشیدگی ،خطے میں استحکام اور اقتصادی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے،بنگلہ دیش SAARC ممالک کے ساتھ مزید تعاون چاہتا ہے، پرامن حل کی حمایت کرتا ہے،جنوبی ایشیا میں قدرتی وسائل اور ہنر مند افرادی قوت موجود، اجتماعی ترقی کی ضرورت ہے تقریب کی صدارت صدر گجرات چیمبر آ ف کامرس بائو منیر پشاوری نے کی جبکہ میزبانی صدر شاہین گروپ حاجی ناصر محمود نے کی ۔