اختراقبال ڈارکی خلیل گادی کی والدہ ملک منیر کھوکھر کے بیٹے کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختراقبال ڈار مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر خلیل گادی کی والدہ سابق کونسلر عباس گادی کی زوجہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ گئے اور مرحومہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے  دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی اگلی منزلیں آسان کرے دریں اثناء  اختر اقبال ڈار سیاسی و سماجی رہنما ملک منیر کھوکھر کے بڑے بیٹے ملک نوید کھوکھر کے بھائی صغیر کھوکھر کی وفات پر جنڈیالہ شیر خان گئے اور لواحقین سے تعزیت کرتے دعائے مغفرت کی ۔ اس موقع پرضو اختر ڈار، طارق خاں لودھی،عبدالستار بھٹی،حاجی یعقوب ،اویس ایڈووکیٹ، سہیل احد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن