مالی سال کے 7 ماہ‘ بڑی صنعتوں کی پیداوار 1.78 فیصد کم: ادارہ شماریات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.78 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 1.22 فیصد کمی ہوگئی، تاہم دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 2.09 فیصد بڑھ گئی۔ جولائی 2024 تاجنوری 2025 فوڈ شعبے کی پیداوار2.67 فیصدکم ہوئی، جولائی تاجنوری کے دوران فرنیچرکی پیداوار میں 61.61 فیصدکی کمی ہوئی، اسی مدت میں مشینری اورآلات کی پیداوار میں 26.84 فیصدکی کمی ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا جنوری فرٹیلائزر،کیمیکلز، آئرن اورسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں تنزلی ہوئی، جبکہ اسی مدت کے دوران لکڑی اورالیکٹریکل مصنوعات کی پیداوار میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ جولائی تا جنوری کے دوران تمباکو 20.24 اور مشروبات شعبے کی پیداوار 0.19 فیصد بڑھی، اسی مدت میں آٹوموبیل شعبے کی پیداوار میں 45.74 فیصد ‘ جولائی تا جنوری میں فارماسوٹیکل اورٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن