پاکستان پوسٹ عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے پرعزم،پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب نورالصبا نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ ایک تاریخی قومی ادارہ ہے جو قیامِ پاکستان سے عوام کی سہولت اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے پرعزم ہے۔ یونٹ افسران کے ساتھ ریونیو اور سروسز کارکردگی پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان پوسٹ کی ترسیل کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس کی خدمات کا معیار دیگر کوریئر کمپنیوں کے مقابلے میں بہتر جبکہ نرخ انتہائی ارزاں ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن