اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے پر پی ٹی ائی رہنمائوں کی تنقید کے ردعمل میں کہاکہ میں صرف ایک فقرہ کہوں گا ان عقل کے اندھوں کو اللہ ہدایت دے ،بات چیت قانون اور آئین کے لیے ہے بانی پی ٹی آئی کے لیے نہیں،اگر بات چیت کو کوئی ڈیل سے تشبیہ دے رہا ہے تو اس عقل کے اندھے کو اللہ ہدایت دے۔