لاہور(کامرس رپوٹر) آفیشل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کی 204کنال اراضی کا کیس اسسٹنٹ رجسٹرار جہانزیب اکبر کی نشاندہی کی کہ سوسائٹی کی قیمتی اراضی پر نجی سوسائٹی نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔ نیب نے قیمتی اراضی سے قبضہ واگزار کروا کر آفیشل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے حوالے کر دی جس سے متاثرین سوسائٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس پر چیئرمین نیب نے ایک تعریفی لیٹر جاری کیا اور ہدایت کی کہ اس لیٹر کو آفیسرز کے سروس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ سیکرٹری کوآپریٹو زاحمد جاوید قاضی اور رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر سہیل شہزاد نے کہا محنتی ایماندار آفیسر محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں اور دوسرے افسران کیلئے باعث تقلید ہیں۔