افواج نے 10 مئی کو ہمت و جوانمردی کی انمٹ مثال قائم کی: ذیشان رفیق

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے یوم تشکر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا افواج پاکستان نے 10 مئی کو ہمت و جوانمردی کی انمٹ مثال قائم کی۔ پاکستانی قوم صحیح معنوں میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کال پر قوم نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا جس نے طاقت کے نشے میں چور دشمن کا گھمنڈ توڑنے میں پاکستان کی مدد فرمائی اور آج ہم اقوام عالم میں سر اٹھا کر کھڑے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر قیادت پنجاب میں بھی یوم معرکہ حق بھرپور انداز میں منایا گیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی کا اعتراف صرف پاکستان میں نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی کیا گیا ہے۔ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ایک طرف بھارتی میڈیا پاکستان میں گھس کر مارنے کے جھوٹے دعوے کرتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن