معرکہ حق،یوم تشکر ،محکمہ صحت و آبادی میں قرآن خوانی ،دعائیہ تقریب 

لاہور(نیوز رپورٹر)معرکہ حق،یوم تشکر کی مناسبت سے محکمہ صحت و آبادی میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن مجید کی تلاوت کی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا مانگی گئی۔خواجہ عمران نذیر نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کروائی اور ملازمین نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر اللہ سبحان تعالی کا شکر ادا کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے دعا کروائی اور کہا تاریخی فتح پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے، شہدا کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ہمیں اپنے سپہ سالار اور فوجی جوانوں پر فخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن