نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سرکاری اداروں کو فعال کرنے کا مشن جاری، بی ایچ یو کلیوال میں عملہ غائب،پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے بنیادی مرکز صحت ھردو کلے وال کا اچانک وزٹ کیا تو بنیادی مرکز صحت میں 8 ملازمین غیر حاضر پائے گئے ، اور بنیادی مرکز صحت ھردو کلے وال میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ پائی گئی ، میڈیسن سٹور بند پڑا تھا ،لیبر روم بھی فعال نہ تھا روشنی کا ناکافی ، انتظام بیڈ شیٹ صاف نہ تھیں ، لان میں جڑی بوٹیاں تلف نہ کی گئیں تھیں ،بیرونی دیوار ایک سائیڈ سے خستہ حال اور مجموعی طور پر حالات تسلی بخش نہ پائے گئے ، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش کے لیے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور محکمہ صحت کو لیٹر لکھ دیا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے حاضر عملہ کو واضع ہدایات میں ڈیوٹی فرض شناسی سے کرنے اور ہسپتال میں ناکافی سہولیات کو فوری پورا کرنے کے لیے کہا ہے۔