لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے تحت لاہور ڈویژن اضلاع میں بننے والے انفورسمنٹ اسٹیشنز کی بلڈنگز کے حوالے سے پلاننگ کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کیپٹن ر فرخ عتیق نے انفورسمنٹ سٹیشنز تفصیلات بارے آگاہ کیا کہ انفورسمنٹ سٹیشنز (انفورسمنٹ تھانہ) ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر علیحدہ بلڈنگ میں بنیں گے۔ ضلعی سطح پر پیرا کے ڈسٹرک بورڈ میں متعلقہ ڈی پی او بھی شامل ہونگے۔ ایسی بلڈنگز کو فائنل کیا جائے جن کو مستقل بنیادوں پر سٹیشنز بنایا جاسکے۔ پیرا کے تحت تمام ڈسٹرک بورڈز نوٹیفائی ہو چکے ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا انفورسمنٹ سٹیشنز کیلئے مہیا کردہ تفصیلات کے مطابق بلڈنگز پلان کو حتمی بنایا جائے۔