نجی کالج وہاڑی میں سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل میلے کا انعقاد 

وہاڑی (نامہ نگار+ خصوصی رپورٹر) نجی تعلیمی ادارے سپیریئر کالج وہاڑی میں سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل میلہ سجایا گیا۔ رنگا رنگ ثقافتی میلے میں طلبہ و طالبات اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ میلے میں طلباء اور طالبات نے مختلف کھیل اور ملکی ثقافت کے نمایاں رنگ دکھا کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ تقریب میں طلباء نے خوبصورت اونٹنی بن کر جھومر کا مظاہری کیا جسے حاضرین نے خوں سراہا جبکہ طلباء نے گھڑ سواری ، رسہ کشی اور دوڑ کی کھیلوں میں حصہ لیا جبکہ طالبات نے مختلف علاقوں کے ثقافتی رنگ برنگے کپڑے پہنے اور مختلف کھیلوں میں بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ پروفیسر سلیم طاہر کا کہنا تھا کہ کلچرل اور ثقافتی میلے کا مقصد بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بچوں کو کمپیوٹر اور موبائل کی دنیا سے نکال کر صحت مندانہ سرگرمیون کی طرف لانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن