پیپلز پارٹی‘ ن لیگ اتحادی‘ ملکی مفادات کیلئے ایک ہیں:گورنر پنجاب

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) اتحادی ہیں اور ملکی مفادات کے لئے ایک ہیں۔ نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کر فروغ دینا صحت مند معاشرے کے لئے ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے صوبائی وزیر کھیل و لیبر پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوجوان نسل ملک کا اثاثہ ہیں جنہوں نے آگے آکر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ صحت مند معاشرہ ہی قوموں کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے آنے والے وزیراعظم نوجوانوں کے لیڈر بلاول بھٹو ہوں۔

ای پیپر دی نیشن