لاہور (نیوز رپورٹر،کلچرل رپورٹر) پنجاب حکومت کے زیر اہتمام لاہور کے تاریخی باغ شالامار گارڈن میں 67 سال کی طویل مدت کے بعد عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ حسینؒ کی نسبت سے منسوب ’’میلہ چراغاں‘‘ روایتی جوش و خروش اور ثقافتی رنگوں کے ساتھ منایا گیا۔ اس میلے کی اختتامی تقریب ایک بھرپور عوامی اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔