بیساکھی میلہ پربابا جی کی کیتھی میں گندم فصل کی کٹائی کا آغا ز

لاہور (خصوصی نامہ نگار)بیساکھی میلہ کے موقع پر بھارتی سکھ یاتریوں نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتارپور کے زیر انتظام گورو دورارہ دربار صاحب میں بابا جی کی کیتھی میں گندم کی فصل کی کٹائی کا باقاعدہ آغا ز کر دیا ۔ بھارتی سکھ یاتریوں نے سی ای او پراجیکٹ مینجمنٹ ابو بکر آفتاب قریشی ،شرائنز سیف اللہ کھوکھر،سردار اندر جیت سنگھ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ بابا جی کی کھیتی میں فصل کاٹ کا وساکھی کا آغاز کیا۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا ہم نے بابا جی کی کھیتوں کی یاترا کی اور فصل کی کٹائی کر با با گور نانک کی یاد تازہ ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن