15روز سے سوئی گیس کی بندش کیخلاف شہریوںکا پریس کلب کے باہر احتجاج 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)15 روز سے سوئی گیس کی بندش کیخلاف دل محمد روڈ محلہ شیخاںکے مکینوں نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج کرنیوالے مکینوں نے موقف اختیارکیا کہ دل محمد روڈ کے علاقے میں 2 ہفتے سے زائد سوئی گیس بند ہے جبکہ علاقے سے گیس سلنڈر بھی ملنا بند ہوگئے ہیں۔ سوئی گیس حکام کو متعدد بار اطلاع دی لیکن اِس مسئلے کو حل نہیں کیاگیا۔ احتجاج کرنیوالوں کا موقف تھا کہ مقامی رہائشی 2 وقت کی روٹی کیلئے بھی پریشان ہیں انہیں دور سے 3 وقت کا کھانا خرید کر لانا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن