وزیراعلیٰ کا کسانوں  پیکج محض اونچی دکان پھیکا پکوان ہے:لیاقت بلوچ

لاہور(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی اور سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے پنجاب حکومت کے کسان پیکج کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے اعلان کردہ پیکج محض اونچی دکان پھیکا پکوان ہے۔ یہ پیکج زمینی حقائق اور کاشتکاروں کی اصل مشکلات سے ہم آہنگ نہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کسانوں کو گندم کی مناسب اور جائز قیمت فراہم کرے تاکہ انہیں ان کی محنت کا صلہ مل سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن