لاہور(خبرنگار) تحریک انقلاب پسند وکلاء (ریولیوشنری لائرز )کا قیام عمل میں آگیا ہے جس میں سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان الیاس خان ایڈووکیٹ ، میاں حنیف طاہر ایڈووکیٹ ، ایاز صفدر سندھو ایڈووکیٹ نے تنظیم کے قواعد ضوابط اور اغراض مقاصد وضع کر دیئے ہیں جس کی اجراء آئندہ چند روز میں کر دیا جائیگا اور مرکزی آرگنائزنگ کونسل کا اعلان بھی متوقع ہے۔ تنظیم کے اغراض و مقاصد میں عوام کو آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق اور عوامی مفاد کے حصول کیلئے عدالتی چارہ جوئی ترجیح ہے۔