لدھیوالہ وڑائچ میں اعلان کے باوجود نان روٹی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی

لدھیوالہ وڑائچ(نمائْندہ نوائے وقت)ضلعی انتطامیہ شہر کو خوبصورت اور تجاوزات کے خاتمے میں مصروف وزیر اعلیٰ کے اعلان کے باوجود تندوروں پر نان روٹی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی بتایا گیا ہے کہ گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے روڈی کی قیمت دس روپے اور نان کی قیمت پندرہ روپے طے کی تھی ایک ماہ گزرنے کے باوجود تندور مالکان روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں سب اچھے کی رپورٹ دے رہی ہیں، دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کی سڑکوں کو خوبصورت بنانے اور تجاوزات کے خاتمے سے فارغ ہو تو عوام کی بھلائی کا سوچے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ نان روٹی کی قیمتوں مین کمی لانے کے احکامات پر فورا عمل کروایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن