پاکستان کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں کیا جاسکتا :ڈاکٹر مشتاق ہمایوں

   شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما ڈاکٹر مشتاق ہمایوں نے کہا ہے کہ یوم معرکہ حق کے جشن میں پاکستانی قوم کیساتھ ساتھ تمام مسلم ممالک کے عوام برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے پہلے ہی واضح کرچکی تھی کہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں کیا جاسکتا مگر بھارت نے ہٹ دھرمی نہیں چھوڑی لہٰذا بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیا گیا اپنے نہتے شہریوں پر بم گرانے والے جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکمرانوں کو شدید خمیازہ بھگتنا پڑا ہے پاکستانی قوم ہر قیمت پرملکی مفادات کا دفاع کرے گی پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کو رات کی تاریکی میں پاکستانی شہریوں پر بم گرانے کی جارحیت کی بھاری قیمت چکانا پڑا ہے، ملک عزیز کی حفاظت کیلئے پوری قوم متحد ہے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر اپنی حفاظت کیلئے ہر حد تک جائے گا، بھارتی جنگی جنون خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے پاکستانی افواج وطن کی حفاظت کیلئے ہر ممکن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن