بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے:امجد نذیر بٹ

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدرو چیئرمین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دینے والے بھارت کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت میں مسلمانوں کو ہدف کیا جارہا ہے۔ اقلیتوں کو پہلے ہی مودی حکومت دبا رہی تھی اور اب یہ سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے کشمیر میں بھی بھارتی مظالم بڑھ گئے ہیں جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کی ہے بھارتی حکومت اور اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے،بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا ارتکاب کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار کشمیری خواتین بنی ہیں بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ہزاروں کشمیری خواتین کی عصمت دری کی اور نوجوانوں سمیت ہر عمر کے شہریوں کی جانیں لی ہیں قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیری خواتین کوجس طرح بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر دی نیشن