لائن آف کنٹرول متاثرین کے لیے بڑا ریلیف, امدادی پیکج جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لائن آف کنٹرول متاثرین کے لیے امدادی پیکج جاری کردیا۔لائن آف کنٹرول پر قربانیوں کے اعتراف میں ایل او سی متاثرین کیلئے بڑا ریلیف سامنے آگیا ہے. جس میں وفاق نے 53 کروڑ 20 لاکھ روپے کا امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کو ریلیف فنڈ منتقل بھی کردیا ہے. گولہ باری سے زخمی و شہداء کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے گا۔فنانس  ڈویژن نے وزیراعظم پاکستان پیکج کے تحت ون ٹائم گرانٹ جاری کی ہے. ادائیگی 15 مئی 2025 کی تاریخ کے تحت سرحدی کشیدگی کے متاثرین کے لیے کی گئی ہے۔سیز فائر لائن انسیڈنٹ ریلیف فنڈ کے تحت رقم ضلعی سطح پر منتقل ہوگی جب کہ بورڈ آف ریونیو آزاد کشمیر کو فنڈز کی تقسیم کا مکمل بریک اپ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔متاثرین کو رقم کی فوری اور شفاف ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں. آزاد کشمیر حکومت پہلے ہی شہداء کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے ادا کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر بھارتی حملے کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر ورثا کو رقوم ادا کی گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن