غزہ پر بمباری سے مزید 115 فلسطینی شہید ، القسام بریگیڈ کے حملے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی مظالم جاری ، یوم نکبہ پر غزہ میں بمباری کے نتیجے میں مزید 115 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قیام کے دوران فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کیے جانے کے سانحے “یوم نکبہ” کی 77 ویں برسی پر اسرائیل نے غزہ سمیت مختلف فلسطینی علاقوں پر بم برسائے۔اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ دوسری جانب رفح شہر میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج پر حملے کئے جس میں کئی فوجی مارے گئے۔حماس نے یوم نکبہ پر اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں گھروں پر بمباری سے نیتن یاہو کو فتح نہیں ملے گی، بلکہ اسرائیل کی دہشتگردی دنیا کے سامنے مزید بے نقاب ہو رہی ہے.علاوہ ازیں عالمی برادری نے بھی یوم نکبہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے ، روس، چین اور برطانیہ نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی غیر مشروط فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن