رواں سال100خواتین سمیت 2195 پیشہ ور گداگر گرفتار

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال کے دوران بھکاریوں کے منظم گروہوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 2195 پیشہ ور گداگر وں کوگرفتار کر کے2170مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں 2083مرد، 100عورتیں جبکہ12سہولت کار شامل ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں انسداد گداگری کیلئے بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔گداگری پر زیرو ٹالرنس ہے۔لاہور کو اس سماجی لعنت سے پاک کریں گے۔ بچوں اور عورتوں سے بھیک منگوانے والے منظم گروہوں اور سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن