ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں تاخیر ،معاشی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ :عامر قدیر 

لاہور( کامرس رپورٹر) ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں تاخیر کی پالیسی پائیدار معاشی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ٹیکسیشن کے ڈیزائن میں تبدیلی نا گزیر ہے جس کے تحت عوام کے کندھوں سے ٹیکسوں کا بوجھ کم کر کے اسے اشرافیہ پر منتقل کیا جائے۔معیشت کی مضبوطی کے لئے جس عزم کی ضرورت ہے اس کی کمی نظر آرہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو فوری طور پر اپنی اسٹیریلائزیشن حکمت عملی واضح کرنی چاہیے،اگر وہ ترسیلات کو جذب کرنے کا فیصلہ کرتا ہے مگر اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اضافی لیکویڈیٹی کو واپس نہیں کھینچتا تو یہ فیصلہ مکمل ہوش مندی اور موثر افراطِ زر کنٹرول منصوبے کے ساتھ ہونا چاہیے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو اسٹیٹ بینک شاید ایک بار پھر مہینوں بعد شرح سود میں بھاری اضافہ کر کے افراطِ زر کے سایوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اداروںخصوصاً ایف بی آر میں اصلاحات کی ذمہ داری نجی شعبے کو سونپی جائے اور اس کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کی معاونت حاصل کرنا پڑے تو اس سے بھی دریغ نہیں کیا جانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن