عدم توجہی :  وہاڑی  کی پبلک لائبریری ویران:    مویشی گھومنے لگے

وہاڑی (  خصوصی رپورٹر  ) وہاڑی کا علمی ورثہ پبلک لائبریری عدم توجہی کے باعث بوسیدہ عمارت کا منظر پیش کر رہی ہے۔ علمی درسگاہ ویران ہوتی جا رہی ہے۔ فرنیچر، الماریاں، قالین اور دروازے سب خستہ حالی کا شکار ہیں، شہریوں کے مطابق آخری بار 15 سال پہلے لائیبریری میں کتب اور جرائد لا کر رکھے گئے تھے بھیڑ بکریاں لائبریری میں پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔   علمی و ادبی حلقے  نے مطالبہ  کیا کہ بلدیہ فوری طور پر پبلک لائبریری کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔ لائبریری کی تعمیر و مرمت، نئی کتابوں کی فراہمی اور عملے کی تربیت وقت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن