اہلحدیث یوتھ فورس ضلع شیخوپورہ کے عہدیداروں کی حلف برداری  

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) اہلحدیث یوتھ فورس ضلع شیخوپورہ کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف وفاداری کی تقریب ہوئی جس میں اہلحدیث یوتھ فور س پاکستان کے صدر حافظ سلمان اعظم، جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفور، صوبائی صدر حافظ انعام الرحمن یزدانی، ناظم مالیات پاکستان عثمان رحمانی نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر اہلحدیث یوتھ فورس حافظ سلمان اعظم نے نومنتخب ضلعی صدر عبدالرحمن مدنی، جنرل سیکرٹری حافظ محمدنعیم ربانی ،ناظم مالیات حافظ عبدالوہاب سمیت ودیگر عہدیداروں سے حلف لیا اس موقع پرحافظ عمر فاروق اصغر،حافظ محمدبابر سلفی،میاں محمدراشد،حاجی محمدتنویر ‘ حاجی سیف اللہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے مرکزی صدر اہلحدیث یوتھ فورس حافظ سلمان اعظم نے کہاکہ اہلحدیث یوتھ فورس کا بنیادی مقصد دین اسلا م کی ترویج واشاعت کیساتھ ساتھ نوجوان نسل میں اسلامی روایات کو مضبوط بنانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن