فیروز والہ :3روز قبل ملنے والی نعش کا معمہ حل ‘قاتل بھائی‘بہن ‘بھاوج نکلے  

 فیروزوالہ ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خانپور میں 3روز قبل دکان کے اندر سے ملنے والے اجنبی نوجوان کی سر کٹی نعش کا معمہ حل  مقتول کی شناخت برکت علی کے نام سے ہوئی جو خان پور میں نجی سکول کاسابق ماسٹرتھامقتول کی عمر 30 سال کے قریب بتائی گئی ہے مقتول نے دو شادیاں کر رکھی تھیں وقوعہ سے 3 روز قبل ہوا تھا پولیس کے تفتیشی افیسر ارشد گوندل کے مطابق قاتل مقتول دو سگے بھائی اور بہن شامل ہیں جن میں علی رضا،اس کا بھائی ہنی عرف سونی ،بہن اور بھاوج بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے مقتول کے بھائی اور اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا جبکہ مرکزی ملزم علی رضا اور اس کی بہن ابھی تک مفرور ہیں۔ مقتول کا اسی تھانہ میں نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا ہے۔ تفتیشی افیسر کے مطابق مقتول اور ملزمان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں علی رضا نے اپنے بھائی‘ بہن اور بھاوج کیساتھ مل کراپنے سگے بڑے بھائی کو بے دردی سے قتل کیا بعد میں مقتول کا سر تن سے جدا کر کے نہر میں پھینک دیا اور نعش گھر سے دور ایک ویران دکان کے صحن میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ مقتول نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ پہلی بیوی کو طلاق دیکر دوسری شادی رفعت بی بی کیساتھ کی بعد میں اسے بھی تشدد کر کے اسے گھر سے نکال دیا ۔پولیس نے مفرور مرکزی ملزم اور اس کی بہن کو گرفتار کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن