لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ نے تھائی لینڈ کو 46رنز سے ہرا دیا ۔آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے 4وکٹوں پر 305رنز بنائے۔ تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیم 259رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لوئزے لٹل نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔بنگلہ دیش نے بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو شکست دیدی ۔ بنگلہ دیش کی ویمنزٹیم نے 6وکٹوں پر 276رنز بنائے۔ سکاٹ لینڈ کی ویمنز ٹیم9وکٹوں پر 241رنز بناسکی ۔