شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ کے صدر چوہدری امجد علی گوپے راء ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری شمس حسن بھٹی ایڈووکیٹ، نائب صدر صالحہ سیرت،جوائنٹ سیکرٹری تنویر احمد، فنانس سیکرٹری محمد فیصل، لائبریری سیکرٹری صباء ناصراورایڈیٹر محمد عمران کی کاوشوں سے پی ڈی ڈبلیو پی نے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام کی میٹنگ میں سول کورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے 886-181ملین روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں سول کورٹس کمپلیکس کے قیام کے تحت ایک ہی ایک چھت تلے وکلاء کو تمام متعلقہ سہولیات میسرہوں گی سول کورٹس کمپلیکس کے قیام کیلئے قاصر ہال سے متصل پٹواریوں کے کواٹروں کی اراضی مختص کی گئی ہے ۔