وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا خوراک کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے خوراک کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اچھی خوراک ہر انسان کی بنیادی ضرورت اوربنیادی حق ہے۔ غذائی تحفظ کو یقینی بنا نا حکومت کی ذمہ داری ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان قریبی اشتراک ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غذائی قلت کے امکان کو کم کرنے کیلئے خوراک کا ضیاع روکنا ہوگااوراس ضمن میں عام آدمی کو بھرپور آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔ وہ لوگ جنہیں بنیادی ضرورت سے زائد خوراک میسر ہے' انہیں چاہیئے کہ اپنی اس خوش نصیبی میں دوسروں کو بھی شریک کریں۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خوراک کا مقصد غذائی قلت سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے کوششوں میں مزید تیزی لانا ہے۔ آج کے دن کا پیغام ہے کہ خوراک تک عدم رسائی سے نمٹنے کیلئے نیک نیتی سے وضع کر دہ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس امر کا اعادہ کرناہے کہ ملک میں غذائی ضروریات کو بروقت پورا کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن