راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز راولپنڈی سردار ثاقب نے کہا ہے کہ صدر چیمبر آف کامرس شمالی وزیرستان کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں صدر چیمبر کو فوری بازیاب کروا کے ملوث اغوا کنند گان کو بے نقاب کیا جائے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے صدر آف چئمبر کے اغوا سے تاجر برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ھے ،انہوں نے قانون نافز کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ھے ،ادارے صدر چیمر کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔