گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب کی ثقافت،زبان اور رسم و رواج دنیا کی قدیم تہذیبوں میں سے ایک ہے،پگڑی اور ہمارے لباس، پہناوے دنیا میں ہماری شناخت کا ذریعہ ہیں،آج کے دن کو منانے کا مقصد اپنی روایات کو اپنانا اور آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہے اور انہیں بتانا ہیکہ ہماری ثقافت ہمارا فخر اور مان ہے،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سیٹلائیٹ ٹاون،گورنمنٹ نجیب میموریل ہائی سکول میں کلچرل ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،14 اپریل پنجابی ثقافت دن کے مناسب سے منعقدہ تقریبات کے موقع پر طلباء طالبات نے پورے جوش و خروش کے ساتھ پنجابی ثقافت کو اجاگر کیا،اورطلبہ نے پنجابی ثقافت کے ساتھ ساتھ سندھی اور بلوچی،پختون،کشمیری، گلگت سمیت ملک بھر کی ثقافت کی بھی بھرپور نمائندگی کی،ثقافتی دن کے موقع پر طلباء نے روایتی لباس پہن کر پنجاب کے رنگوں کو اجاگر کیا۔